لاہور (سپورٹس لنک رپوٹ) پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے معاملات طے پاگئے، دونوں کرکٹ بورڈ نے طویل مشاورت کے بعد سیریز کے انعقاد کا طریقہ کار طے کر لیا، پاکستانی ٹیم جولائی میں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے انگلینڈ جائے گی، سفر کے تمام اخراجات انگلش کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے اور جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال ہے۔15 کھلاڑیوں کے ہمراہ 10 بیک اپ کھلاڑی رکھنے کی تجویز ہے۔
پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ سے کم از کم دو ہفتے پہلے پہنچے گی اور کم از کم 10 روز قرنطینہ میں بھی رہے گی۔ قرنطینہ میں رہنے کی مدت کا فیصلہ مقامی شعبہ ہیلتھ کی ہدایات کے مطابق ہوگا۔ اس کے علاوہ سکواڈ کو خصوصی پرواز سے بھی انگلینڈ لے جانے کی تجویز ہے۔