پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

لارڈز(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے نان آنرز بورڈ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔ہوم آف کرکٹ کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایل سی جی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کی دنیا کے چند بڑے کھلاڑیوں کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے آنرز بورڈ پر درج نہیں ہو سکا۔

ایل سی جی نے نان آنرز بورڈز کی ٹیم میں جن گیارہ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ان میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، وی جی گریس، وریندر سہواگ، سچن ٹینڈولکر، برائن لارا، ویرات کوہلی، جیکس کیلس، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، ڈینس لیلی اور کرٹلی ایمبروس شامل ہیں۔

error: Content is protected !!