ثقلین مشتاق نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق اسپنر ثقلین مشتاق نےبطور ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ہائی پرفارمنس سنٹرمیں ذمے داریاں سنبھال لیں۔ جبکہ گرانٹ بریڈ برن نے نیوزی لینڈ سے کام شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کو بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ہائی پرفارمنس سنٹر تعینات کیا تھا، جس پر ثقلین مشتاق نے کہا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے تجربہ کو استعال کرتے ہوئے اس اہم عہدے پر ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔

تعارف: newseditor