کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی فاسٹ باؤلر جنید خان اپنے انٹرنیشنل کیریئر پر غیر ضروری تنقید سے مشتعل ہو گئے جن کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ تر سیدھی اور سپاٹ ایشیائی وکٹوں پر مواقع دیئے گئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے موثر کارکردگی پیش کی۔جنید خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 22 میں سے 18 ٹیسٹ میچز ایشیائی ممالک سری لنکا،بنگلہ دیش اور یو اے ای کی سپاٹ وکٹوں پر کھیلے جہاں اننگز میں پانچ وکٹوں کی کارکردگی پانچ مرتبہ دکھانے کے باوجود لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں جو درست نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ فاسٹ باؤلرز میں محمد عباس کو چھوڑ کر ان کا سٹرائیک ریٹ اور اوسط سب سے کم ہے لیکن قومی ٹیم کا مستقل رکن ہونے کے باوجود انہیں مناسب مواقع سے محروم رہنا پڑا۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ اگر متواتر چانس نہ ملے تو اچھی کارکردگی دکھانا مشکل ہو جاتا ہے