پاکستان سپورٹس بورڈ کی 88 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کی 88 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے آئی پی سی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے 18 ویں آئینی ترامیم کے مطابق موجودہ قومی کھیلوں کی پالیسی 2005 کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی مسٹر محمد علی شاہزادہ کریں گے، کمیٹی اپنا پہلا مسودہ وفاقی وزیر برائے آئی پی سی کو ایک ماہ کے اندر جمع کرائے گی جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان پٹ کے لئے بھجوا دیا جائے گا۔ کمیٹی نے دیگر نمایاں بین الاقوامی ایونٹس کے تمغے جیتنے والوں کو کیش ایوارڈز کیلئے وزیراعظم کو سمری بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

error: Content is protected !!