ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نے سری لنکا سونپ دی،بھارت اگر 2022میں بھی نہ آیا تو پھر کیا ہوگا؟

اسلام آباد( رپورٹ نواز گوھر )ٹونٹی 20 ایشیا کپ سری لنکا میں ہوگا تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ پاکستان میں ہونا تھا مگر بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار پر ‏پی سی بی نےرواں سال ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق سری لنکا کو سونپنے پرراضی ہوگیا سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیف نے اس کی تصدیق کر دی ہے

پاکستان کےراضی ہونے پر 2022 ایشیا کپ کے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم تب بھی پاکستان کھیلنے نا آئی تو کیا ایشیا کپ انڈین کرکٹ ٹیم کے بغیر ہو جائے گا ؟ یا پھر کسی اور کومیزبانی سونپ دی جائے گی ؟

تعارف: newseditor