کھیلوں کے مختلف منصوبوں کیلئے 92کروڑ 94لاکھ روپے مختص

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ کے تحت کھیلوں کے مختلف منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر92کروڑ 94لاکھ 92ہزار روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے پانچ جاری اور دو نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر929.492ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

پانچ جاری منصوبوں میں پی ایس بی کوچنگ کراچی باکسنگ جمخانہ کی تعمیر کے لیے15. 281ملین روپے،نیشنل سپورٹس سٹی نارووال کی تعمیر کے لیے5.000ملین روپے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بائیو مکینیکل لیب قائم کرنے کے لئے 126.292ملین روپے، گلگت میں ہاکی ٹرف بچھانے کے لیے102.183ملین روپے اور سات شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، واہ کینٹ، پشاور، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں ہاکی ٹرفس کی تبدیلی کے لیے85.164ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دو نئے منصوبوں میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری، سہولیات کی بحالی اوراپ گریڈیشن کے لیے300.000ملین روپے اورپی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری، سہولیات کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے295.572ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

error: Content is protected !!