سڈنی ٹیسٹ ؛ پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا نے سیریز تین صفر سے جیت لی۔

 آسٹریلیا کیخلاف نئے لڑکوں کو کھلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ثابت ہو گیا،

کینگروز نے پرتھ اور میلبرن کے بعد سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے تمام کھلاڑی صرف 115 رنز ہی بنا سکے، میزبان ٹیم کو جیتنے کیلئے 130 رنز کا آسان ہدف دیا گیا جسے انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ جیتنے کے لئے 130 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، صائم ایوب33، بابراعظم 23، محمد رضوان 28 اور عامر جمال 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے باقی کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پرگر گئی، عثمان خواجہ کو ساجد خان نے آؤٹ کیا، کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لئے تھے۔

 

دوسری وکٹ ڈیوڈ وارنروارنر کی گری، انہوں نے 57 رنز بنائے اور ساجد خان کا شکار ہوئے۔اسٹیون اسمتھ نے 4 رنز اور مارنس لبوشین نے 55 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے چوتھے روز پاکستان کا دیا ہوا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 25.5 اوورز میں پورا کر لیا۔

عامر جمال کو مین آف دی میچ جبکہ پیٹ کمنز کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79رنزسے جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنزکے بھاری مارجن سیشکست ہوئی تھی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچ کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔ اس طرح اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

error: Content is protected !!