پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے اپنے تمام ملحقہ یونٹ کو انفرادی ٹائم ٹرائل کی ٹرینگ کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے اپنے تمام ملحقہ یونٹ کو انفرادی ٹائم ٹرائل کی ٹرینگ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اگلے مہینہ ورلڈ روڈ چمپین کے لئے ٹرائل کرائے جائینگے.پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ستمبر 2020 میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اس ورلڈ روڈ سائیکلنگ کے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے ایونٹ کے لئے بہترین سائیکلسٹوں کے چناو کے لئے پی سی ایف ٹرائل لے گی ٹرائل میں کم از کم 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے حامل سائیکلسٹوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

جولائی 2020 میں ہونے والے ٹرائلز میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر سائیکلسٹ کا انتخاب شارٹ لسٹ سوار کے درمیان کیا جائے گا ، اور ٹرائل کی جگہ اور تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صرف تجدید شدہ سائیکلنگ لائسنس ہولڈر ہی اس ٹرائل میں شرکت کر سکتے ہیں

تمام یونٹ سے گزارش ہے کہ اپنے سائیکلسٹوں کے لئے ضروری ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کریں تاکہ وہ ٹرائل میں بہترین نتیجہ دینے کے لئے پوری طرح تیار ہوں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تربیت کے دوران COVID-19 کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا مطلع کردہ ایس او پیز کی سختی سے پیروی کیجا ئے آپ کی ٹیم کے سائیکل سواروں کے نام اور ان کے کوچوں کے ناموں کے ساتھ ضروری تربیتی شیڈول جلد سے جلد پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے

تعارف: newseditor