اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی کے صدر منور شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ گرانٹ جاری کرے تاکہ کھیل کا وجود برقرار رکھا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بھی خط لکھ چکے ہیں
کہ انہیں دو سال سے گرانٹ ملی اور نہ ہی محمد آصف کو دو مرتبہ عالمی اعزاز جیتنے پر کیش ایوارڈ دیا گیا جبکہ دیگر قومی کیوئسٹس بھی میڈلز جیتنے کے باوجود انعام سے محروم ہیں۔ منور شیخ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ کھلاڑیوں کو ابھی تک سنٹرل کنٹریکٹ کی مد میں رقم بھی نہیں دے سکے ہیں، اس لئے گرانٹ جلد جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔