اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیڑھ سال سے زیرالتوا جنرل کونسل میٹنگ آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ سال نئے آئین پر عمل درآمد کے بعد پہلا جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت چیئرمین احسان مانی کریں گے
اجلاس میں کئی اور امور کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے معاملات پر بھی بات ہو گی ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے بعد جنرل کونسل میٹنگ نہیں ہو سکی تھی میٹنگ میں پانچ سالہ پروگرام پر جنرل کونسل کو اعتماد میں لیا جائے گا زرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی اور سٹی ایسوسی ایشنز کی آئین میں ترمیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا چیئرمین پی سی پی اراکین کو بورڈ میں نئی تقرریوں پر بھی اعتماد میں لیں گے یہ اجلاس ویڈیو لنک پر ہوگا