ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈکا کمرشل استعمال، لاکھوں کمانے والے شکیل شیخ کیخلاف سپریم کورٹ میںدرخواست دائر

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرامد نہ کرنے پر سی ڈی اے اور صدر ڈائمنڈ کلب شیخ زبیر ایس پی اسلام آباد پولیس شکیل شیخ سابق صدر اسلام آباد ریجن اور ان کے بیٹے معید شیخ ناصر اقبال کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست دائر،سرکاری زمین پر قبضے اور غیر قانونی لیز کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درامد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر،درخواست سابق ممبران گورنگ بورڈ پی سی بی عامر نواب خان مسعود انور میجر (ر) احمد ندیم اور سابق سیکرٹری کرکٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر تنویر مغل اور دیگر نے دائر کی

جس میں کہا گیاہے کہ سی ڈی اے نے زبیر شیخ ایس پی اسلام آباد پولیس شکیل شیخ کے ساتھ ملی بگت سے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ کو کمرشل استعمال کر کے پی سی بی اور مختلف ڈیپارٹمنٹز سے لاکھوں روپیہ کمایا ۔شیخ شکیل نے ناصر اقبال کے ساتھ مل کر ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ کا جس کا مالک CDA ھے اس کا جعلی لیز ایگریمنٹ کر کے پی سی بی سے لاکھوں روپیہ رینٹ وصول کیا شکیل شیخ سرکاری زمین پر ڈائمنڈ کلب کے ذریعے ذاتی مفاد اٹها رہا ہے. اس گرائونڈ سے سرکار کو کوئی مالی فائدہ نہیں ہوا.سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں سی ڈی اے کو سرکاری گراؤنڈ واگزار کرا کر کمرشل استعمال کو روکنے کا حکم دیا تها

.سپریم کورٹ کے کے حکم پر عمل درامد نہ کرنے پر سنگین کانونی کاروائی کا حکم دیا گیا تها. درخواست سی ڈی اے گراؤنڈ واگزر کروانے کے بجائے ان کو سپورٹ کرتا رہا شیخ شکیل اور اس کا بیٹا معید شیخ غیر قانونی طور پر سی ڈی اے کی جگہ استعمال کر کے غیر قانونی کرکٹ اکیڈمی چلاتے رہے اور لاکھوں روپے فیس وصول کرتے رہے .سپریم کورٹ کے حکم میں سی ڈی اے کو اسلام آباد کے تمام گراؤنڈز اور گرین بیلٹ کا قبضہ ختم کروانا تھا . سی ڈی اے نے قبضہ نا ختم کروا کر کمرشل استعمال کروا کر توہین عدلات کی گئی.

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے. ڈائمنٹد کرکٹ کلب سے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے اور لیا گیا پیسہ وصول کرتے ہوے سی ڈی اے کو واپس کیا جائے .تو ہین عدالت کی درخواست ایڈوکیٹ صدیق بلوچ کے ذریعے دائر کی گئی.درخواست میں سی دی اے، شکیل شیخ، شیخ زبیر ایس پی اسلام آباد پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

تعارف: newseditor