پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ون ڈے کا ممکنہ شیڈول

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی ٹیم کے انگلش ٹور کا ممکنہ شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق 28 جون کو انگلینڈ روانہ ہونے والی قومی ٹیم 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفرڈ میں پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔ دورے کے باقی دو ٹیسٹ ساؤتھمپٹن کے ایجیز باؤل گراؤنڈ پر ہوں گے

جس کے مطابق دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس دورے میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں گے جن کا انعقاد ساؤتھمپٹن میں ہی کیا جائے گا۔پہلا میچ 29 اگست،دوسرا 31 اگست جبکہ تیسرا میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تحت تمام میچز بند دروازوں میں ہوں گے۔

تعارف: newseditor