روشنی آڑے نہ آتی تو پہلا ٹیسٹ میچ ہم ہار جاتے، کامران اکمل

قومی کھلاڑی کامران اکمل کا کہنا ہے اگر روشنی کے مسائل نہ ہوتے تو ہم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہار جاتے۔ سوشل میڈیا پر کامران اکمل کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہے جس میں انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کپتان بابر اعظم کے اننگز ڈکلیئر کرنے پر کہا جاتا رہا کہ بابر نے اننگز ڈکلیئر کرکے کمال کردیا جس پر مجھے بہت ہنسی آرہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بہت ہنسی آتی ہے جو لوگ میڈیا پر کہتے ہیں کہ کپتان کا بہادرانہ فیصلہ تھا، ہمیں تو پاگل نہ بنائیں ہم ان سے پاگل نہیں بننے والے، اس فیصلے کے ذریعے کپتان کا یہ بتانا کہ میں جارح مزاج ہوں یا ٹیم منجمنٹ بڑی جارح مزاج ہے ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑنا، ہمیں اپنی کرکٹ بہتر کرنی ہوگی۔

 

دوسری جانب تینوں فارمیٹ میں بابر اعظم کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر وہ بیٹنگ پر کھڑا رہے تو لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا اسکور کرلے گی، بابر اعظم سب کا آئیڈیل ہے لیکن اس پر پریشر کم ہونا چاہیے، میرا خیال ہے اگر بابر وائٹ بال کی کپتانی نہ بھی کرے تو کوئی برائی نہیں، اس حوالے سے ہمیں بابر پر بوجھ کم کرنا چاہیے، اس سے بابر کو ہی فائدہ ہوگا، وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا میرا تجربہ ہے کہ ایک کپتان کی ذمہ داری بہت زیادہ ہوتی ہے، بابر کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کی کپتانی کرے لیکن وائٹ بال نہ کرے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہمارے پاس بابر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

error: Content is protected !!