سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے سپورٹس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر افسران کی دوروزہ آن لائن ٹریننگ کا افتتاح کردیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی، ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے سپورٹس دیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام سپورٹس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر افسران کی دوروزہ آن لائن ٹریننگ کا افتتاح کیا،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والی آن لائن ٹریننگ میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک،ریونیو کنسلٹنٹ اقبال شاہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ناصر، اکرم صوبن، تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران و کوچز نے شرکت کی،

آن لائن ٹریننگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی، ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ تمام افسران سپورٹس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں، افسران اے ڈی پی، پی سی ون اور پی سی فور تیار کرنے میں مہارت حاصل کریں، تمام افسران پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سے رابطہ رکھیں، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی زیرنگرانی جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا کریں، کورونا وائرس کے باعث سپورٹس سرگرمیاں بند ہیں، اس لئے افسران کی ٹریننگ شروع کردی، تمام افسران اس ٹریننگ سے استفادہ کریں ، اعلیٰ افسران کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ آن لائن ٹریننگ پروگرام شروع کرنے پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان و دیگر سٹاف مبارکبادکے مستحق ہے،

جنہوں نے محنت اور لگن سے اس کو ترتیب دیا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ٹریننگ کا مقصد افسران کی دفتری امور میں صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ترقیاتی منصوبوں کو بہتر انداز میں مکمل کرانے کے لئے رہنمائی دینا ہے،

افسران کو پی سی ون اور پی سی فور بنانے میں جو بھی مشکلات حائل ہوتی ہیں ان سب کا حل بتایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے پہلے اس کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے، اس کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کریں، ہیڈ آفس میں تمام افسران ہر وقت آپ کی رہنمائی کے لئے حاضر ہیں،

ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی نے افسران کو منصوبوں اور گراؤنڈز کے متعلق آگاہی دیں ، انہوں نے افسران کو ہر کھیل کے گراؤنڈ کی پیمائش سے آگاہ کیا کہ کس کھیل کے لئے کتنا بڑا میدان ہونا چاہئے، انہوں نے کھیلوں کے قواعد و ضوابط بھی بتائے، ریونیو کنسلٹنٹ اقبال شاہد نے افسران کو اراضی کے حصول اور قانونی معاملات سے متعلق آگاہی دی،

چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد فقیر ورک نے افسران کو سپورٹس منصوبے کی جگہ اور ارد گرد کے ماحول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر ملک نے افسران کو دفتری امور اور اکرم صوبن نے ڈویلپمنٹ منصوبوں کے بارے میں لیکچر زدیئے۔

error: Content is protected !!