کرکٹ جنوبی افریقہ نے نئے ٹی ٹوئنٹی فرنچائز ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

کرکٹ جنوبی افریقہ نے نئے فرنچائز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن آئندہ سال جنوری جنوبی افریقہ کے دورہ آسڑیلیا کے فوری بعد کھیلا جائیگا کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی ہر فرنچائز ٹیم چار اوورسیز پلیئرز کو شامل کرسکتی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی آکشن کا اعلان جلد کردیا جائے گا اس ٹی ٹوئنٹی کے نئے ایڈیشن میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران دوسری ٹیم سے دو میچ کھیلے گی جس کے بعد تین ٹاپ کی ٹیمیں پہلے آف مرحلے میں جائیں گی ۔

error: Content is protected !!