قومی کرکٹرز کے انگلینڈ پہنچنے کے 24گھنٹے کے دوران دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہونگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق جن 10 کھلاڑیوں کا کورونا وائرس کا پہلا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان میں سے 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جب کہ 4 کھلاڑیوں کا نتیجہ دوبارہ مثبت آیا ہے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے کیے گئے دوسرے کورونا ٹیسٹ میں پہلا ٹیسٹ منفی آنے والے 18 کھلاڑیوں اور 11 آفیشلز کے دوسرے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔وسیم خان کے مطابق جن 10 کھلاڑیوں میں پہلے کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ان میں سے 6 کھلاڑیوں میں دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے جب کہ 4 میں اب بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

وسیم خان نے بتایا کہ دوسراکورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں حسنین ،شاداب، فخر زمان، محمد رضوان ،وہاب ریاض اور محمد حفیظ شامل ہیں، ان 6 کھلاڑیوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ کاشف بھٹی، حارث رؤف، حیدر علی اور عمران خان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے باوجود یہ 6 کھلاڑی انگلینڈ نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم منیجمنٹ میں شامل 11 آفیشلز کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے جب کہ ٹیم کے مساجر ملنگ کا ٹیسٹ پھر مثبت آیا ہے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے ووسٹر جائے گی جہاں 14دن کا قرنطینہ ہوگا جب کہ انگلینڈ پہنچنے کے 24گھنٹے کے دوران کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائےگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ نے ہمارے ٹیسٹنگ کے طریقہ کار پر کوئی سوال نہیں اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل کرائےگئے کورونا ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سے محمد حفیظ نے ذاتی طور پر اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جس میں ان کا رزلٹ منفی آیا تھا اور انہوں نے رپورٹ سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جس پر پی سی بی نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport