کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاید آفریدی نے سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر سید منور حسن کے درجات بلند کرے۔
انہوں نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ پاکستانی سیاست ایک نڈر، وضع دار اور منافقت کو رد کرنے والے رہنما سے محروم ہوگئی۔