نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ بورڈ کے بیشتر ڈومیسٹک کرکٹرز معاوضوں سے محروم ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ڈومیسٹک کرکٹرز کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ زیادہ تر ڈومیسٹک کرکٹرز کو رانجی ٹرافی اور مشتاق علی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس بھی نہیں ملی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا اختتام مارچ میں ہوا تھا، کرکٹر رانجی ٹرافی کے تمام میچز کھیلے تو اسے تقریباً 13 لاکھ روپے ملتے ہیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سارو گنگولی نے بھارتی بورڈ کا صدر بننے کے بعد مسائل حل کرنے کایقین دلایا ہے۔