چار کھلاڑیوں کا راولپنڈی میں ڈیبیو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں حارث رف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں جنہیں میچ سے قبل ٹیسٹ کیپ دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاروں کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان بابراعظم نے تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور کوچ نے تالیاں بجاتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

error: Content is protected !!