کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) سندہ کراٹے ایسو سی ایشن کے سیکریٹری سینسی عبدالحمید کے مطابق آن لائن "سندھ انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ 2020”. دوسرے مرحلے کے پہلے راؤنڈ کے میں حیدرآباد, میرپور خاص, لاڑکانہ, سکھر, بینظیر آباد, سانگھڑ, کراچی جنوبی, کراچی غربی, کراچی وسطی, کراچی شرقی, کراچی ملیر اور کراچی کورنگی اضلاع کے میل و فیمیل کھلاڑیوں نے سندہ انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں بہرپور شرکت کی س میں 8 لڑکے اور 8 لڑکیاں دوسرے رائنڈ کے لئےکامیاب ہوئے جس کی تفصیل اس طرح ہے:
(لڑکے) سید شاہ نور حسین, سید کبیر علی, ھمزہ عبداللہ, شھباز خان, نادر احمد, محمد زبیر خلجی, فاروق احمد بنگلزئی اورجنید احمد شامل ہیں. (لڑکیاں) سیدہ اقصی’ جبین, امنا مرزا, عائشہ فرقان, فاطمہ فرقان, عائشہ صدیقہ, اقرا انور, نظرہ جمال, فرح خالد.
دوسرے مرحلے کے فائنل مقابلوں بعد جیتنے والے 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں "بین الصوبائی کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ2020” میں حصہ لیں گے.سندہ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر اور سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نے جیتنے والے کراٹیکا کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ سندہ کے کاتا پلیئرز اندا کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.
انہوں نے پاکستان کراٹے فیڈریشن کی زیرنگرانی کراٹے ای کاتا ٹورنامنٹ کے انعقاد کو کراٹے کی ترقی کے لئے بھتریں قدم قرار دیا اور کھا کہ کرونا وائرس کی وجھ سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں اور فیڈریشن کے اس مثبت اقدام کی وجھ سے کراٹے کے تمام کلب اور کھلاڑی متحرک ہوگئے اور انھوں نے انتھائی جوش و خروش سے آن لائن مقابلوں میں بھرپور انداز سے شرکت کی ہے.
ان مقابلوں سے کراٹے کو فروغ حاصل ہوگا اور کلب کی سطح سے بھتریں ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کرے گا.