لیور پول فٹبال کلب کی تاریخ جیت،شائقین اور پولیس میں جھڑپیں

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)لیورپول فٹبال کلب کی تاریخی فتح کے جشن کے دوران شائقین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔لیورپول میں پئیر ہیڈ کے مقام پر نامعلوم شخص نے سرکاری عمارت پر پٹاخہ پھینکا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی.شائقین نے پولیس پر حملہ بھی کیا۔

تاہم پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ادھر لیورپول کے میئر جو اینڈرسن نے پُرتشدد حملوں کی لرزہ خیز ویڈیو شئیر کردی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچانے والے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔لیور پول کلب نے جمعرات کی رات 30 سالوں میں پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تعارف: newseditor