سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں 1990ء کے آخر میں دروہ انگلینڈ جیسی کرکٹ کا مظاہرہ کرے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں 1990ء کے آخر میں دروہ انگلینڈ جیسی کرکٹ کا مظاہرہ کرے۔ پوری دنیا کی نظریں پاک برطانیہ سیریز پر ہوں گی اور پاکستان سے شاندار کرکٹ کی توقعات بھی زیادہ ہوں گی، صورتحال کو جانچنے کے بعد پاکستان کو صحیح کمبی نیشن بنا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں صرف ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے کے لئے نہیں کھیلنا چاہئے بلکہ اسے جیتنا چاہئے، ماضی میں ہم بیٹنگ اور مائنڈ سیٹ کی وجہ سے بہت ساری سیریز ہار چکے ہیں جو ہم جیت سکتے تھے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دئیے گئے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم جارحانہ حکمت عملی اپنائے اور انگلینڈ کی بیٹنگ اور ان کی مہارت کو چیک کرے۔

اسی کے ساتھ ہی پاکستان کو متحد ہو کو ایک یونٹ کی طرح ایک عمدہ ٹیم کے طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔

error: Content is protected !!