انگلینڈ پہنچنے والے 6قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل میں 6 کرکٹرز محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان، محمد رضوان، شاداب خان اور محمد حسنین کے انگلینڈ میں بھی کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 کرکٹر گزشتہ روز انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا۔تمام کرکٹرز کے انگلینڈ میں بھی ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے اور انہیں پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے۔

https://twitter.com/i/status/1279063841138184192

خیال رہے کہ مذکورہ کرکٹرز 2 بار ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گزشتہ دنوں غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔اس سے قبل پاکستان اسکواڈ کے 20 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 11 اراکین 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے تھے اور ٹیم نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔

error: Content is protected !!