گیند چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال پر پابندی،پاکستانی بائولرز کی کارکردگی متاثر ہو گی،جنید خان

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی فاسٹ باؤلر جنید خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی باؤلرز انگلینڈ میں جدوجہد کا شکار رہیں گے جن کو تھوک کے استعمال پر عائد پابندی ریورس سوئنگ سے محروم کردے گی۔

جنید خان کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے گیند چمکانے کیلئے تھوک استعمال کرنے کی پابندی اگرچہ ساری دنیا کے فاسٹ باؤلرز پر منفی اثرات مرتب کرے گی لیکن انگلینڈ کیخلاف حالیہ سیریز میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز زیادہ متاثر ہوں گے جو وکٹوں کے حصول کی خاطر پرانی گیند کو ریورس سوئنگ کرنے پر زیادہ انحصار کرتے ہیں جبکہ انگلش پیسرز جیمز اینڈرسن،جوفرا آرچر اور سٹورٹ براڈ پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا جو موثر انداز سے ریورس سوئنگ نہیں کر سکتے۔

تعارف: newseditor