قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیلئے سخت چیلنج بن سکتی، شعیب اختر

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز میں سرپرائز کر سکتی ہے جبکہ گرین شرٹس کا دورہ کئی اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔نجی چینل سے ایک گفتگو کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ انگلینڈ کو سرپرائز کرتے ہوئے سخت چیلنج کا باعث بن جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستانی ٹیم کیلئے کئی اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت نتائج حاصل کریں۔شعیب اختر کا خیال ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے ٹیسٹ کی جانب بڑھتے ہوئے گرین شرٹس معجزہ کرکے دکھا سکتے ہیں۔انہوں نے پی سی بی کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ اس نے مشکل حالات میں بڑا دستہ انگلینڈ روانہ کیا ۔

تعارف: newseditor