لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ جمعرات کے روز اختتام پذیر ہوگئی۔ آخری روز سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی اورٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ کمیٹی ای لائبریریز کے ایس او پیز ایک ہفتہ میں تیار کرے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان و دیگر کمیٹی میں شامل ہیں ۔آن لائن تربیتی ورکشاپ میں پنجاب کے 100سے زائد افسران نے شرکت کی
ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی اورٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ جدید دور میں میڈیا اور سوشل میڈیا کی اہمیت بڑھ گئی ہے، افسران اپنے پراجیکٹس میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لائیں، افسران ای لائبریری میں آنیوالوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سپورٹس کی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی ہر تحصیل میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای لائبریریز میں سیاسی، مذہبی، لسانی و تعصب پر مبنی تقریبات پر پابندی ہوگی، تعلیمی اداروں ، علمی اور ادبی تقریبات ای لائبریریز کے ہال میں منعقد ہوسکیں گی
کمیٹی ایس او پیز بنا رہی ہے، ای لائبریریز میں انٹر نیٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، افسران اپنے اپنے علاقوں کی سرگرمیاں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لائیں، افسران کو آئی ٹی کے استعمال سے مکمل آگاہی ہونا ضروری ہے، سپورٹس سرگرمیاں شروع ہوتے ہی ہر تحصیل میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا۔سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی اورٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے ورکشاپ کے بہترین انعقاد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا ہے کہ ای لائبریری میں ٹیکنالوجی کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیئے ، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ای لائبریریز میں طلبہ وطالبات زیادہ آتے ہیں اس لئے ان سے شفقت کا رویہ اپنایا جائے،ای لائبریریز میں علمی و ادبی ماحول بنایا جائے، سابق لائبریرین لاہور آصف بلال نے کہا کہ افسران کو ای لائبریریز کے امور کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا اور ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی
پی آر او صوبائی وزیر کھیل سید عمیر حسن نے میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے ذریعے اپنے کام کو دوسروں تک پہنچایا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر پیجز بناکر اپنے کام کو سامنے لائیں جس سے لوگ خود چل کر آپ کے پاس آئیں گے۔