معین خان کرکٹ اکیڈمی کا شمار پاکستان کی بہترین اکیڈمی میں ہوتا ہے‘ اعجازاحمد

کراچی (ریاض احمد) پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں موجود بچوں سے معین خان نے ان کا تعارف کرایا ۔ اعجاز احمد بچوں میں گھل مل گئے اور انکے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ انہیں کافی دیر تک کرکٹ کے اسرارورموز اور نامور کھلاڑی بننے سے متعلق انہیں تفصیل سے سمجھایا۔معین خان کرکٹ اکیڈمی سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کی اس وقت جتنی ضرورت ہے شائد پہلے کبھی نہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی نے بچوں کو کھیلوں سے دور کردیا ہے اور ان کا زیادہ وقت تعلیم کے بعد کمپوٹر گیمز کھیلنے میں گذرتا ہے جسکی وجہ سے بچوں کی زہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں بلکہ وہ جسمانی طور پر بھی متحرک نہیں رہتے ۔ معین خان کا اپنی اکیڈمی میں بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا کسی کارخیر سے کم نہیں۔میں یہاں آخر اور بچوںکو کرکٹ کھیلتا دیکھ کر بے حد متاثر ہوا ہوں۔ اور معین خان کی کوششوں کو نہ صرف سراہتا ہوں بلکہ میری خدمات جب بھی انہیں درکار ہوں میں انہیں مایوس نہیں کروں گا۔معین خان نے اعجاز احمد کی اکیڈمی آمد پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے اکیڈمی کے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اس موقع پر میڈیا کوارڈنیٹر امیر اکرم بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!