کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سندھ ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری تاج محمد مہر نے پریس ریلیز میں کہا کہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن کو سندھ گیمز کرانے کا آئینی حق حاصل ہے.سندھ گیمز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے خودساختہ عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر قابل تحسین اور سندھ اسپورٹس کیلئے حوصلہ افزاء ہے.گزشتہ کئی برسوں سے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے خودساختہ سیکریٹری احمد علی راجپوت اپنی اجارہ داری کیلئے مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز میں مداخلت کرتے رہے ہیں.
ہمارے پاس وہ تمام دستاویزات موجود ہیں جس کے تحت چند ماہ قبل پاکستان جمناسٹک فیڈریشن نے انہیں فارغ کردیا تھا.بعد ازاں پی او اے کے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے جمناسٹک کھیل میں زبردستی داخل ہوکر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زریعے اپنی غیر قانونی بالادستی قائم کرکے کھیلوں میں تباہی ہھیلا رہے ہیں.سندھ ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ماضی میں منعقد کردہ سندھ گیمز کے فنڈز کی فرانزک آڈاٹ کرائی جائے.تاکہ قوم کے پیسوں کا حساب برابر ہو.
احمد علی راجپوت پر اس سے قبل بھی مالی بے ضابطگیوں کے نہ صرف سنگین الزامات لگتے رہے ہیں بلکہ مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کی جانب سے قانونی چارہ جوئی بھی پوچکی ہے.سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ گیمز کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے.