لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی نژاد باکسر حمزہ شیراز نے برطانوی مدمقابل کو ہرا کر یورپین سپرواٹرویٹ چیمپئن ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر حمزہ شیراز نے یورپین سپرواٹرویٹ چیمپئن ٹائٹل جیت کر کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے انتقال کرنے والی اپنی خالہ کے نام کردیا۔ اکیس سالہ باکسر حمزہ شیراز نے یورپین سپرواٹرویٹ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے مدمقابل برطانوی باکسر پال کین کو 6 راونڈز کے مقابلے میں شکست سے فاش کرکے حاصل کیا، ناقابل شکست حمزہ شیراز ابھی تک کوئی فائٹ نہیں ہارے ۔
پاکستانی نژاد باکسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتح کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی خالہ کے نام کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پروازیں بحال ہونے کے بعد پاکستان کا بھی دورہ کروں گا۔ خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز ڈبلیو بی او سپر ویلٹر ویٹ کیٹگری میں یورپی چیمپیئن بھی ہیں اور یہ ٹائٹل بھی انہوں نے ایک اور برطانوی باکسر ریان کیلی کو ہرا کر اپنے نام کیا تھا۔