ملک عامر ڈوگر کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدین(نجف اقبال)ملتان کی ہر دل عزیز شخصیت چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور سٹی صدر ملک عرفان ڈوگر کے چچا سابق ایم این اے ملک لیاقت ڈوگر انتقال کر گئے۔نا اللہ وانا اللہ راجعون ان کی نماز جنازہ ملک صلاح الدین ڈوگر پارک ڈیرہ اڈا ملتان میں ادا کر دی گئ اللہ مرحوم کی مغفرت فرماۓ  اور درجات بلند فرماۓ۔آمین۔

سابق اسپورٹس آفیسر بدین و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکشن نجف اقبال، سابق پی ایف ایف نارملایزیشن کمیٹی میمبر و فٹبال ایسوسی ایشن بدین کے صدر محمد قاسم، جنرل سیکریٹری محمد خان بھمبرو،غلام نبی جونیجو،  یعقوب بھمبرو اور نیشنل پلیئر زید بن سنی، یوتھ اسپورٹس حیدرآباد کے محی الدین، رمیز راجہ، حضرت احمد، فیصل خان، محمد بخش، تحسین چنہ، حرا سعید اور  تمام اسپورٹس حلقوں کوچز و کھلاڑیوں  و دیگر  نے انکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار اور تعزیت کی ہے۔

تعارف: newseditor