سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کا دورہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس و ایم ڈی ٹورازم جنید خان’ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند’اے ڈی سپورٹس منیر عباس ‘کوچ شاہ فیصل اور ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی موجود تھے’سیکٹرری سپورٹس عابد مجید نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لیا

انہوں نے فٹبا ل گرائونڈ’سکواش کورٹس ‘انڈور جمنازیم ‘کرکٹ گرائونڈاور جم کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے انہیں بریفنگ دی ڈی جی سپورٹس نے بتایا کہ بجٹ میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش اور یہاں کھیلوں کی سہولتوں کی مزید بہتری کے لئے 50 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اور منصوبے پر جلد ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ بنوں’کوہاٹ’ڈی آئی خان’مردان ‘اسلامیہ کالج پشاور اور چارسدہ میں ہاکی آسٹروٹرف کے منصوبوں پر کام جاری ہے ڈی آئی خان اور بنوں میں ٹارٹن ٹریک کے منصوبے ہیںپراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے بتایا کہ صوبہ بھر میں گرائونڈز کا جال بچھایا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں تیس مقامات پر اوپن ائر جم کے منصوبے جاری ہیں جس میں سے بیس مقامات پر اوپن ائر جم کا آغاز ہوچکا ہے

انہوں نے بتایا کہ کھیلوں کی سہولتوں کے حوالے سے دو سو سے زائد سائٹس کا دورہ کیا گیا ہے جہاں مختلف مقامات کا انتخاب ہوچکا ہے جہاں کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی’ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان نے کہا کہ حال ہی میں پشاور میں سائیکلنگ ویلوڈرم سمیت دیگر منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا گیاہے اس کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں کھیلوں کی سہولتیں بہتر بنانے کے لئے منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع ملیں گے

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی مختلف سکالر شپس شروع کئے گئے ہیں جس سے کھلاڑیوں کوبھرپور سپورٹ ملی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ‘ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان دوبارہ سے آباد کرنے پر بھی غور جاری ہے اور اس سلسلے میں ایس او پیز کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے ‘سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے کھیلوں کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں کھیلوں کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کیا جائے گا جس کا مقصد نوجوانوں کو آگے آنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہیں

تعارف: newseditor