فاسٹ بولر حارث رؤف کا چوتھی بار بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ رزلٹ مثبت

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا چوتھی بار بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ رزلٹ مثبت آگیا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر حارث رؤف کو سیلف آئسولیشن میں بھجوا دیا گیاہے جبکہ حارث روف لاہور سے واپس اسلام آباد بھی بھجوا دیا گیا ہے، اس سے قبل حارث رؤف کا گذشتہ ہفتے ہونے والے کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔


ذرائع کےمطابق حارث رؤف کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن اختیار کریں گے اور اس دوران فاسٹ بولرپاکستان کرکٹ بورڈ کےمیڈیکل پینل سے رابطے میں رہیں گے، پی سی بی میڈیکل پینل ابتدائی دس روز مکمل کرنے کے بعد ان کی دوبارہ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرے گا

تعارف: newseditor