کائنات امتیاز کی منگنی ،منگیتر کون نام سامنے نہ آسکا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی میڈیم فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی ،انہوں نے اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دی اور منگیترکے ہاتھوں منگنی کی انگوٹھی پہنتے ہوئے تصویربھی شیئرکردی ۔کائنات امتیاز نے لکھا کہ آخر کار میں نے ہاں کردی، میری منگنی ہوگئی

الحمداللہ۔قومی خاتون کرکٹر کی منگنی کی تقریب ایک روز قبل ہوئی ہے تاہم ان کے منگیتر کا نام تاحال ایک راز ہےجبکہ مداحوں اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے کائنات امتیاز کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

تعارف: newseditor