ڈوپنگ سکینڈل،3ایتھلیٹس پر پابندی کا خدشہ

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس کے لیےگئے ڈوپ ٹیسٹ میں 3 ایتھلیٹس کے ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔ذرائع کے مطابق دو گولڈ میڈلسٹ کے بی سیمپل ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ایتھلیٹکس فیڈریشن کو موصول ہوگئی ہے،محبوب علی اور محمد نعیم نے سونے کا جبکہ سمیع اللہ نے برانز میڈل جیتا تھا۔

سیکرٹری ایتھلیٹکس فیڈریشن محمد ظفر کاکہناہے کہ بی سیمپل کی رپورٹ ایک دو دن میں آنے کی توقع ہے، کمیٹی تینوں ایتھلیٹس سےمتعلق ایک ساتھ فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کھٹمنڈو میں ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران 3 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

تعارف: newseditor