پاکستان سپر لیگ کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازش ناکام

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو فروری مارچ کے بجائے آگے بڑھانے کے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے اصولی مؤقف کی تائید کردی۔واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ملتوی ہونے پر اسے فروری اور مارچ 2021 میں ری شیڈول نہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موقف کی تائید ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ہر سال فروری اور مارچ کے مہینے میں منعقد کیا جاتا ہے۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث رواں برس ہونے والا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ملتوی کردیا گیا ہے، تاہم یہ آئندہ برس مارچ یا فروری میں نہیں بلکہ اس کے بعد کھیلا جائے گا۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس ایونٹ کو فروری اور مارچ 2021 میں ری شیڈول کرنے پر غور کیا گیا تھا۔تاہم پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے مخصوص ونڈو میں ورلڈکپ ری شیڈول کرنے کی مخالفت کی تھی۔

آئی سی سی کو ایونٹ کو فروری، مارچ 2021 میں ری شیڈول کرنے کے لیے بھارتی بورڈ کی حمایت بھی حاصل تھی۔واضح رہے کہ اگر فروری، مارچ 2021 میں ایونٹ ری شیڈول ہوتا تو پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں پڑ جاتا۔خیال رہے کہ آئی سی سی بورڈ کے چند اراکین احسان مانی کو چیئرمین شپ کی پیشکش بھی کر چکے ہیں۔

تعارف: newseditor