محمد عامر مزید چھ سال بھرپور کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)محمد عامر نے مزید 6 سال تک کرکٹ کیریئر جاری رکھنے کا عزم ظاہر کردیا۔ سابق کرکٹر عتیق الزمان کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آنے والے کھلاڑیوں سے کہوں گا کہ ایسی غلطی کبھی نہ کریں، پہلے ایک یا دو فارمیٹ میں کھیلتے ہوئے اپنی جسمانی استعداد کو چیک کریں، ردھم میں آجائیں، ہمت ہو تو پھر تیسرے فارمیٹ میں ایکشن میں نظر آئیں، پیسرز کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ 5 سالہ پابندی کے بعد 2016ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک پر درست فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے دو سال بعد مشکلات کا شکار ہوگیا، 2018ء میں انجریز میں سرفہرست تھا جس کے بعد خود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کیا، اب پرعزم ہوں کہ مزید 5 سے 6 سال تک کیریئر جاری رکھ سکوں گا۔

error: Content is protected !!