یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام ڈویژن کی سطح پر افسران کی آن لائن تربیتی ورکشاپ 22جولائی کو ہوگی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ کی ہدایت پر یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام ڈویژن کی سطح پر افسران کی آن لائن تربیتی ورکشاپ 22جولائی بروز بدھ کو منعقد ہوگی، ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض ڈویژنل سپورٹس آفس ساہیوال ادا کرے گا، ورکشاپ میں ریسکیو آپریشن کے بنیادی نکات

کھیل کے دوران چوٹ سے بچائو اور چوٹ لگنے پر فوری طور پر طبی امداد دینے کے بارے میں آگاہی دی جائے گی، چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس ساہیوال محمد اشتیاق ورکشاپ میں لیکچر دیں گے۔ ورکشاپ میں پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل سپورٹس افسران و کوچز حصہ لیں گے۔

تعارف: newseditor