ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر بائولر کمارروچ کی 200ٹیسٹ وکٹیں مکمل

کسی بھی ویسٹ انڈین کی طویل فارمیٹ میں 200 ٹیسٹ وکٹ 26 سال بعد مکمل ہوئی ہیں۔آخری بار 1994میں کر ٹلی ایمبروز نے 200 ٹیسٹ وکٹ مکمل کی تھیں

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پیسر کمار روچ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔کسی بھی ویسٹ انڈین کی طویل فارمیٹ میں 200 ٹیسٹ وکٹ 26 سال بعد مکمل ہوئی ہیں۔آخری بار 1994میں کر ٹلی ایمبروز نے 200 ٹیسٹ وکٹ مکمل کی تھیں۔ایک وقت تھا کالی آندھی اپنی فاسٹ بائولنگ کی وجہ سے مشہور تھی لیکن اب یہ وقت ہے کہ کوئی بھی بائولر ربع صدی گزرنے کے بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں نہیں لے سکا.


کمار روچ نے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں جاری فیصلہ کن میچ کے دوسرے دن کرس واکس کو 91پر شکار کیا تو یہ ان کا 200واں شکار تھا۔ویسٹ انڈیز کے لئے 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے وہ نویں بائولر ہیں،ویسٹ انڈیز کو کورٹنی والش 132 میچز میں 519وکٹوں کے ساتھ اپنے ملک کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔کمار روچ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اپنی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دوسرے روز 369کے جواب میں شدید مشکلات کا شکار تھی اور چائے کے وقفہ کے فوری بعد اس کی چوتھی وکٹ 59پر گر چکی تھی

error: Content is protected !!