عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹر عمراکمل کی تین سالہ پابندی کیخلاف اپیل کا فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا۔ایڈ جیوڈیکیٹر جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھرنے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا جائے گا۔اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرعمراکمل نے اپنی 3 سالہ پابندی کو چیلنج کیا تھا۔

اپیل کے کیس کی ایک سماعت ہوئی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرتین سال کی پابندی کی سزا ہوئی ہے۔

error: Content is protected !!