امید ہے قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں بہتر کارکردگی دکھائے گی،وسیم خان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ قومی ٹیم کیلئے بہتر ثابت ہوگا، کرکٹ نہ ہونے سے آئی سی سی کو معاشی نقصان ہوتا ہے، امید ہے قومی ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ انگلینڈ کیلئے یہ سب کیوں کررہے ہیں جبکہ ہم نے انگلینڈ سے کوئی ڈیل کی نہ یہ وقت اس کیلئے موزوں تھا، مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے تبادلہ خیال ہوگا، یقینا وہ بہتر فیصلہ کریں گے۔

error: Content is protected !!