یوتھ بیس بال کھلاڑیوں کو عید کے بعد مواقع فراہم کریں گے۔چیئرمین شوکت جاوید،حقیقی کامیابی قربانیوں کے بعد حاصل ہوتی ہے۔صدر سید فخر علی شاہ
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید، صدر سید فخر علی شاہ، سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان، نائب صدر حمود لکھوی، سیکریٹری شیخ مظہر احمد، وومین چیئرپرسن سادیہ علوی، سیکریٹری عائشہ ارم، میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ اور دیگر نے اہل اسلام،تمام پاکستانیوں،بیس بال اور اسپورٹس حلقوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید نے یوتھ بیس بال کھلاڑیوں کو عید کے بعد مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں یوتھ بیس بال اکیڈمیز قائم کی جائیں گی۔صدر سید فخر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حقیقی کامیابی قربانیوں کے بعد حاصل ہوتی ہے اور یہ عید ہمیں قربانیوں کا درس دیتی ہے۔ سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے پاکستان میں بیس بال کے بانی سید خاور شاہ کے ساتھ مل کر فروغ بیس بال کے لیئے انتھک محنت کی ہے اور اللہ تبارک تعالی کسی کی محنت اور قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیتا اور ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ بیس بال پاکستان کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہوچکا ہے
جس کے لیئے ہم مرحوم سید خاور شاہ کے درجات کی بلندی کے لیئے دعاگو ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی فیملی، عزیز و اقرباء کے فرائض نبھانے کے ساتھ ساتھ اپنا قیمتی وقت بیس بال کے فروغ کے لیئے دیا اور بیشک یہ سب سے اہم قربانی ہوتی ہے۔