انگلش آل رائونڈر کرس ووکس نے پاکستانی ٹیم کو چیلنج قرار دیدیا

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس نے پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کیلئے سخت چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلے سے بھرپور حریف تجربہ کار بیٹنگ اور پرجوش باؤلنگ لائن کے مالک ہیں۔

2016میں پاکستان کیخلاف 26 وکٹیں لینے والے کرس ووکس کے مطابق انگلینڈ نے10سال سے پاکستانی سائیڈ کیخلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی اور اپنے تجربہ کار بیٹسمینوں کے علاوہ پرجوش ینگ پیسرز کے باعث وہ اس بار بھی کڑا چیلنج ثابت ہوگی۔

error: Content is protected !!