پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں ٹی وی امپائر پہلی بارنو بال کی کال دیگا

مانچسٹر(جی سی این رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امپائرنگ کے شعبے میں بھی ایک نیا تجربہ شروع کیا ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ایونٹ میں اس ٹیکنالوجی کو کامیابی سے آزما چکا ہے اور اس سیریز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد اسے مستقبل کے لیے جانچنا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے نتائج آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا اس ٹیکنالوجی کو مستقل بنیادوں پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

ماضی میں ٹیسٹ میچز کے دوران فیلڈ امپائرز کی جانب سے فرنٹ فٹ نو بالز کی بڑے پیمانے پر جانچ کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی وی امپائر فرنٹ فٹ کی نو بال کی کال پر فیلڈ امپائر کو فوری طور پر الرٹ کرے گا۔آئی سی سی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کی معاونت کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاٗے گا۔

تعارف: newseditor