حکومت ٹین پن پاؤلنگ کلب کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دے، صد ر فیڈریشن اعجاز الرحمن

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجازالرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ٹین پن پاؤلنگ کلب کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کی وباءپر کنٹرول اور کافی حد تک قابو پا لیا ہے، بیرون ملکوں میں تو ٹین پن پاؤلنگ کلب کھل چکے ہیں اور کھلاڑی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی ، اپنی تربیت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں، کھلاڑیوں اور مالکان کا پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے اور امید ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر کھیلوں کے مقابلے بھی جلد منعقد ہونا شروع ہو جائیں گے کیونکہ دنیا میں بھی کھیلوں کے میدان آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور کھلاڑی میچز کھیلے رہے ہیں

ایک سوال کے جواب میں اعجاز الرحمن نے کہا کہ ٹین پن باؤلنگ تو پہلے ہی انفرادی کھیل ہے اوراس میں کھلاڑیوں کا سماجی فاصلہ تقربیاً پانچ سے چھ فٹ کا ہوتا ہے اور وہاں سے بال پھینکتے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اس کھیل پر نظر ثانی کرتے ہوئے ٹین پن باؤلنگ کلبوں کو کھولنے کی اجازت دے ، کھلاڑی اور مالکان کلب حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کی یقینی بنائیں گے

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجازالرحمن نے حکومت اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ ٹین پین باؤلنگ کے کھیل کو آئندہ برس 2021 ءمیں پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں شامل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹین پن باؤلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ یہ کھیل ساؤتھ ایشین ریجنز میں بھی کھیلا جارہا ہے اور پاکستان اس کھیل میں بھی میڈلز حاصل کر سکتا ہے،واضع رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز آئند برس پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان،مالدیپ اور افغانستان کے کھلاڑی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے،

error: Content is protected !!