لائف بوائے قومی کرکٹ ٹیم کاآفیشل پارٹنر برائے حفظان صحت مقرر

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈنے دورہ انگلینڈ کے لیے لائف بوائے، دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والاہائجین صابن،کو قومی کرکٹ ٹیم کاآفیشل پارٹنر برائے حفظان صحت مقرر کردیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا میچ 5 اگست سے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 3 ٹی ٹونٹی میچوں میں مدمقابل آئیں گی۔دورہ انگلینڈمیں لائف بوائے پاکستان کرکٹ ٹیم کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہاتھوں کی صفائی کے لیے مصنوعات فراہم کرے گا۔اس دوران قومی کرکٹرزحفظان صحت کیاصولوں سے متعلق پیغامات کو بھی فرو غ دیں گے۔

پی سی بی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کھلاڑیوں، ٹیم منیجمنٹ اور عملے میں شامل دیگراراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، پی سی بی اپنے ڈیجٹل پلیٹ فارم اور پریس ریلیز کے ذریعے کوویڈ19 سے متعلق حکومتی ہدایات کو بھی فروغ دے رہا ہے۔لاہور میں موجود ہیڈ کوارٹر سمیت پی سی بی کے ملک بھر میں موجود دیگر دفاتر میں سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے کوویڈ19سے متعلق حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کیا جارہا ہے۔پاکستا ن کرکٹ ٹیم جون کے آخری ہفتے سیانگلینڈ کے بائیو سیکیور ماحول میں موجود ہے۔اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور منیجمنٹ کا عملہ برطانوی حکومت کی کوویڈ19 سے متعلق تمام ہدایات پر مکمل عمل کررہا ہے۔

لائف بوائے کے گلوبل نائب صدر کارتک چندراشیکر کا کہنا ہے کہ لائف بوائے ہمیشہ سے ہی ایک ایسا برانڈ رہا ہے، جس نے لوگوں کو بہتر ہائجین فراہم کرنے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ کامیاب تعلقات کے بعد اب ہم حفظان صحت کے اصولوں کو فروغ دینے کے لییپاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔کارتک چندراشیکر نے کہا کہ کھیل زندگی کا ایک اہم جزو ہے اور یہ مختلف ممالک کی عوام کو اکٹھا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ مل کر شائقین کرکٹ کی ہائجین کو بہتر کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد کا کہنا ہے کہ ہم دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے آفیشل ہائجین پارٹنر کی حیثیت سے لائف بوائے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل کی نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نمایاں برانڈز کے ساتھ بامقصد شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے اور لائف بوائے کے ساتھ شراکت داری اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔بابرحامد نے کہا کہ انگلینڈ ٹور بہت مختلف حالات میں کھیلا جا رہا ہے،یہاں دنیا میں زیادہ تر توجہ ہائجین صحت پر مرکوز ہیں، اس شراکت داری کے ذریعے ہم لوگوں کی ہائجین اور محفوظ پاکستان پر مشتمل اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں۔

تعارف: newseditor