کرنل (ر) جنید عالم اور منصور احمد پاکستان جوڈو فیڈریشن کے بلامقابلہ بالترتیب صدر ، سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )کرنل (ر) جنید عالم اور منصور احمد پاکستان جوڈو فیڈریشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل متفقہ طور پر آئندہ چار برس 2020-2024 ء-04 کے لئے دوبارہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، گذشتہ روز پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل کا انتخابات کے سلسلہ میں اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے انتخابات کے لئے کویت کے محمد تحسین جو کہ جوڈو یونین آف ایشیاء-04 کے صدر کے معاون بھی ہیں، کو اپنا نمائندہ مقرر کیا وہ انتخابات کے وقت آن لائن موجود تھے

انتخابات جسٹس ریٹائرڈ محمد عالم زیب کی زیرنگرانی ہوئے جبکہ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل( اکیڈمیکس) شاہد اسلام بطور مبصر بھی موجود تھے، اجلاس میں پاکستان جوڈو فیڈریشن کے عہدیداروں کو متفقہ طور پر آئندہ چار برس 2020-2024 ء-04 کے لئے بلامقابلہ منتخب کیا گیا، تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) جنید عالم کو صدراور منصور احمدکو سیکرٹری جنرل دوبارہ بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے جبکہ فہمیدہ بٹ کو خزانچی ہونگی، دیگر عہدیداروں میں سنیئر نائب صدر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان؛ نائب صدور مسعود احمد، ڈاکٹر بشیر احمداورآصف اقبال؛جوائنٹ سیکرٹری نور شاہ آفریدی اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد رفیق شامل ہیں، جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عابد مجید، صلاح الدین، ذوالفقار عباسی، مسز نعیمہ خان، مس عروج فاطمہ اور مس فاطمہ رحیم شامل ہیں

ملک میں کرونا وائرس کے باعث انتخابات کے موقع پر نمائندوں کے لئے آن لائن سہولیات بھی موجود تھیں، انتخابات میں پاکستان، آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے حصہ لیا، نو منتخب صدرکرنل (ر) جنید عالم نے ان کو دوبارہ صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن پہلے کی طرح ملک میں جوڈو کے کھیل کی ترقی کے بھر پور اقدامات کرے گی، انہوں نے کہا کہ جوڈو کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، حکومت بھی جوڈو کے کھیل کے فروغ کے لئے ملک میں اقدامات کرے اور سپانسر کرکٹ کی طرح دوسری کھیلوں پر بھی توجہ دے،انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں گذشتہ چار سالوں کے دوران پاکستان نے عالمی جوڈو رینکنگ میں بہت اضافہ کیا اور اس دوران کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کرنے کے ساتھ، ساتھ اولمپک کے لئے بھی کوالیفائی کیا ہے۔

error: Content is protected !!