مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ پاکستان باہمی ہوم سیریز اپنے ہی ملک میں کھیلے گا، سال 2022 ء میں انگلینڈ کا دورۂ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جوازنہیں لگتا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری ہوم سیریزاب کبھی نیوٹرل مقام پرنہیں ہو گی، اب ہم اپنے ہوم میچزپاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے۔
احسان مانی نے کہا کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے، پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ ملک جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کوشیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، مجھے دورہ نہ کرنے کا کوئی جواز دکھائی نہیں دیتا۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں اپنے دورے کے دوران گالف کھیلی، تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ریسٹورنٹس بھی گئی۔احسان مانی نے کہا کہ جب دو سال بعد انگلینڈ آئے گی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے۔