جوز بٹلر نے ذہنی پختگی کا مظاہرہ کیا،جوئے روٹ

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)پریس کانفرنس میں میزبان ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کا کہنا تھا کہ جوز بٹلر نے ذہنی پختگی کا مظاہرہ کیا، اس میچ میں جوغلطیاں ہوئیں ان کو آئندہ میچز میں بہتر کریں گے۔مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کرس ووکس کا کہنا تھا کہ اپنی پرفارمنس سے خوش ہوں، امید ہے یہ پرفارمنس جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی ہے اور میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا ہے۔مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف ملاتھا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

error: Content is protected !!