شکست کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں،اظہر علی

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں، ووکس اور بٹلر کی پارٹنر شپ ہم سے میچ دور لےگئی۔مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کے بعد آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ فتح کا کریڈٹ کرس ووکس اور بٹلر کی شراکت کو دینا ہوگا، ایسی اننگز بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ تیسری اننگز میں بھی بیٹنگ آسان نہ تھی لیکن ہم بڑا اسکور بناسکتے تھے تاہم 277 کا ہدف بھی کافی تھا،میچ میں زیادہ ہمارا پلڑا بھاری رہا، لیکن ایک پارٹنر شپ ہم سے میچ دور لےگئی۔ان کا کہنا تھا کہ بٹلر نے اٹیک کیا جو ٹیم کے لیے فائدہ مند رہا، قسمت نے بھی انگلینڈ کا ساتھ دیا، کپتانی دیکھنے میں آسان لگتی ہے، ہمیشہ کپتان پرالزام نہیں لگانا چاہیے، جہاں تک ذمہ داری کی بات ہے میں لینے کے لیے تیار ہوں۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ 10 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد اب اتنا ضرور پتا چل گیا کہ کرنا کیا ہے، میں ٹیم سلیکشن کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، یہی ٹیم کل تک ہمارے حق میں تھی،میرا فوکس اس سیریز پر ہے،سوشل میڈیا کو چھوڑ دیں اس پر بہت کچھ آتا ہے، ہمیں اتنا ٹارگٹ دینے کے بعد جیتا چاہیے تھا۔

error: Content is protected !!